• January 2, 2020

مسکراؤں گا گنگناؤں گا

مسکراؤں گا گنگناؤں گا

مسکراؤں گا گنگناؤں گا 150 150 rorrimradmin

مسکراؤں گا گنگناؤں گا
میں ترا حوصلہ بڑھاؤں گا

روٹھنے کی ادا نرالی ہے
جب تو روٹھے گا، میں مناؤں گا

قربتوں کے چراغ گل کر کے
فاصلوں کے دیے جلاؤں گا

جگنوؤں سا لباس پہنوں گا
تیری آنکھوں میں جھلملاؤں گا

مہرباں ہوگا جب وہ جان کنولؔ
اس کی گستاخیاں گناؤں گا